ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز نے مقامی اداروں سے بارش کے پانی کے تحفظ کے لیے متاثرکن طریقے اپنانے کی اپیل کی

مرکز نے مقامی اداروں سے بارش کے پانی کے تحفظ کے لیے متاثرکن طریقے اپنانے کی اپیل کی

Sun, 07 Jul 2019 22:14:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکز نے تمام مقامی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کم از کم ایک پانی کے ذریعہ کو دوبارہ زندہ کرنے اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کو متاثر کن طریقوں سے نگرانی کے لئے ایک سیل قائم کریں۔مرکزی رہائش اور شہری امور کی وزارت نے شہری آبی تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشنز کے بارش کے پانی کے راستے نکالنے اور کم از کم ایک پانی کا ذریعہ دوبارہ زندہ کرنے پر نظر رکھیں گے۔وزارت نے کہا کہ لوگوں کی معلومات کے لئے اس سے متعلق معلومات اہم مقامات پر دکھائے جانے چاہئے۔یہ ہدایات یکم جولائی سے شروع ہوئی’جل شکتی ابھیان‘ کے پہلے مرحلے کے تحت جاری کی گئی ہیں۔یہ مرحلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔اس کا دوسرا مرحلہ یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک چلے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اپنے ماہانہ خطاب’من کی بات‘ میں بارش کا پانی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ صفائی مہم کی طرح ہی اس کے لئے بھی عوامی تحریک چلائے جانے کی ضرورت ہے۔


Share: